• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے باصلاحیت اداکار شمعون عباسی اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے۔

شمعون عباسی نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کانز فلم فیسٹول میں  شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان نے کانز ریڈ کارپٹ پرپاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ رواں برس پاکستان کے باصلاحیت اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔


پاکستانی اداکار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا پہلا ٹریلر چند روز قبل مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین ، اومان اور قطر میں ریلیز کی جائیگی تاہم  ابھی اس فلم کو پاکستان میں ریلیزنہیں  کی جائے گا۔

فلم ’درج ‘ کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض شمعون عباسی نے خود انجام دئیے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جہاں خود شمعون عباسی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے، وہیں ان کے ساتھ مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

شمعون عباسی نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کی وجہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرزکو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز صرف کمرشل اور مصالحہ فلموں کی قدرکرتے ہیں۔ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے جو لگا بندھا معیاربنارکھا ہے میں اس روایت کو اپنی فلم دنیا بھر میں ریلیز کرکے توڑنا چاہتاہوں۔

تازہ ترین