• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ہراکر پاکستان ویل چیئر ٹی20 ایشین چیمپئن بن گیا

پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پچھاڑ کر ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا ۔قومی ٹیم نے 212رنز کا ہدف 5وکٹوں پر پورا کرکے فتح اپنے نام کی۔

محمد لطیف نے 62گیندوں پر 152رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ویل چیئر ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ ،گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن 130رنز سے ہرا کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی تھی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں پر پورا کرکے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین