• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:لوور میوزیم میں خانہ کعبہ کےتاریخی تالے اورچابی کی نمائش

پیرس (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم ”لوور“ عجائب گھرمیں حال ہی میں خانہ کعبہ کے ایک تاریخی تالے اور اس کی چابی زائرین کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ میوزیم کے اسلامی تہذیب ہال میں لگائی گئی نمائش کو بڑی تعداد میں زائرین نے دیکھا۔ خانہ کعبہ کے تالے اور اس کی چابیوں کی تاریخ بہت طویل ہے۔ ہر مسلمان فرمانروا نے خانہ کعبہ کے دروازوں پر تالے لگانے اور ان کی چابیاں تیار کرانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھا۔ خانہ کعبہ کلید برداری کا اعزاز بنی شیبہ کے خاندان کو حاصل ہے،اس وقت دنیا کے مختلف عجائب گھروں میں کلید کعبہ اور قفل کعبہ موجود ہیں۔ 
تازہ ترین