• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات، نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ جاری

یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعے پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

28 ممالک پر مشتمل یورپین پارلیمنٹ کے751 ایم ای پیز کے انتخاب کیلئےآج سے 400ملین ووٹرز 4 روز کے دوران حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

انتخابات کے سلسلے میں نیدرلینڈز اور برطانیہ میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، ای یو پارلیمان کیلئے انگلینڈ کی 9 ،اسکاٹ لینڈ،ویلز، شمالی آئرلینڈکی ایک ایک نشستوں پر 73 ارکان منتخب ہونگے۔

چیک ری پبلک،لٹویا،مالٹا،سلواکیا میں ووٹنگ25مئی کوہوگی، جبکہ یورپین یونین کےدیگررکن ممالک میں ووٹ26مئی کوڈالے جائیں گےاور نتائج کااعلان 26مئی کی شام کو کیا جائےگا۔

برطانیہ ای یوانتخابات میں بریگزٹ کی تاریخ موخرہونے کی وجہ سے شرکت کر رہا ہے، برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی کی تاریخ 31اکتوبر2019 طے ہے۔

تازہ ترین