• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) نےشہباز شریف اور فواد حسن فواد کی آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملزم کے حوالے سے نیب کے دو الگ الگ ریفرنسز میں لاہور ہائی کورٹ سے منظور ہونے والی ضمانتوں کے بعد شہباد شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے اپیل دوبارہ دائر کردی ہے۔ چیئرمین نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ درست نہیں ہے اور وہ نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہمیں خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک فرار یا روپوش ہوجائینگے،اگر وہ غائب ہوگئے تو انکی عدم دستابی کی بناء پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائیگی، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کیا جائے۔
تازہ ترین