• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نالائق اعظم کی حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلا گئی‘‘

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نالائق اعظم کی حکومت سیاسی کارکنوں سے بوکھلاچکی ہے، مینڈیٹ چوروں کو اصلی کارکن دیکھ کر خوف آتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاٹھی چارج عمران خان کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، عمران نیازی کھلنڈرے ہیں اور ناکام ہوچکے ہیں، جس کا بدلہ اپوزیشن سے لے رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نہتے کارکنوں پر تشدد اور انہیں روکنا کون سی جمہوریت ہے، جمہوریت کے لیکچر دینے والے سیاسی کارکنوں اور اختلاف رائے کو برداشت نہیں کر سکتے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،زخمی سیاسی کارکنوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے، گزشتہ روز حمزہ شہباز نے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ کو آج نیب نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

حمزہ شہباز کو نیب میں طلبی کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا،جس میں انہیں اپنی صفائی میں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے،وہ اس سے قبل بھی اسی کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں، نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی۔

حمزہ شہباز شریف گزشتہ پیشیوں پرنیب ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

تازہ ترین