• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، غبارے میں ہوا بھرنے والا سیلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی

فیصل آباد میں غبارے میں گیس بھرنے والا سیلنڈر پھٹنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ ریلوے کالونی میں پیش آیا جہاں بچے غبارے خرید رہے تھے کہ گیس والی ٹینکی اچانک پھٹ گئی۔

حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 4 سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی غبارے کے ٹھیلے پر لگا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین