نئے پاکستان میں پھر دو عیدیں ہوں گی، خیبر پختونخوا حکومت نے آج عید کا اعلان کر دیا، اور پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کی توثیق کردی۔
اس سے پہلے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ پیر کو چاند نظر نہیں آسکتا، آج آخری روزہ اور بدھ کو عید ہوگی۔
قبل ازیں پشاور میں مفتی پوپلزئی نے آج 4 جون کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔
مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے 100 سے زائد جگہ چاند دیکھنے کی شہادتوں کی بنیاد پرعیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔