• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں نمازِ عید الفطر کی ادائیگی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کی گئی۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور لبنانی رہنما سعد حریری نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی کی شیخ زاید مسجد میں نمازعید کا عظیم اجتماع ہوا

امریکا، کینیڈا اور یورپ بھر میں بھی آج عید منائی جائے گی۔

انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں عید کل ہو گی۔

برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں ہوں گی، لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کل بدھ 5 جون کو پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منائے گی۔

لندن میں چاندرات کاجشن منایا گیا، ملبوسات اور چوڑیوں کی خریداری کی گئی، خواتین نے مہندی کے دلکش ڈیزائن بنوائے۔

امریکا میں عید کے معاملے پر مسلمان اس سال بھی تقسیم ہو گئے ہیں، المہدی فاؤنڈیشن کے علامہ سخاوت سندھرالوی نے بھی امریکا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

اہلسنت جماعت شمالی امریکا کے سربراہ مفتی قمرنے آج منگل 4جون کوعید الفطرمنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری لینڈ میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

عرب میڈ یا کے مطابق انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ان ممالک میں کل بدھ 5جون کو عیدالفطر ہو گی۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہو گا۔

تازہ ترین