ٹنڈو محمد خان میں بھیک مانگنے والی12سالہ لڑکی جمنا2 لڑکوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی، لڑکے شراب پلا کر لڑکی کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
سندھ حکومت کوموصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جمناگزشتہ روز مقامی شوگرمل کے گراؤنڈ سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی ،مقامی افراد نے نشے کی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان روشن شیخ اور رجب کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیاہےجبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں،معصوم جمنا گلی محلوں میں بھیک مانگتی ہے ،متاثرہ بچی کا تعلق سجاول کی تحصیل جاتی سے ہے۔
مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اعلیٰ سطح پر کیس کی انکوائری کررہی ہے جبکہ جمنا کو مکمل طبی،قانونی مددفراہم کی جائےگی۔
مرتضیٰ وہاب نے زیادتی کےبھیانک اورشرمناک واقعات کی روک تھام کےلیےمعاشرے کےتمام طبقات سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔