• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 2 اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق صدر آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی توان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے،ان کو دن رات اٹینڈ نٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے اٹینڈنٹس نہال چند دن کے اوقات میں جبکہ لیاقت علی رات کے اوقات میں ان کی ا دویات کا خیال رکھیں گے اور صحت کی نگرانی کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز جعلی اکائونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے زرداری کو گرفتارکرلیا۔ نیب کی جانب سےانہیں آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

تازہ ترین