• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کراچی سے انٹرپول کو مطلوب ملزم نعمان حنیف گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کے مطلوب ملزم نعمان حنیف کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نعمان حنیف کے وارنٹِ گرفتاری انٹر پول متحدہ عرب امارت نے جاری کیے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نعمان حنیف متحدہ عرب امارت میں فراڈ کیس میں مطلوب تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کرائم سرکل نے ملیر سٹی میں ملیر کورٹ کے قریب کارروائی کے دوران نعمان حنیف کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نعمان حنیف متحدہ عرب امارت میں 14 لاکھ درہم کے فراڈ کیس میں انٹر پول کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین