• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بے وقوفوں کا ٹولہ ہے، اگلی بار کوئی اچھی وڈیو شوٹ کرنا، ثانیہ مرزا کا بغیر اجازت وڈیو بنانے والے کو جواب

مانچسٹر (خبرایجنسی) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، ثانیہ کا کہناہےکہ تمہاری اطلاع کے لیے بتادوں کہ یہ آئوٹنگ ایک ڈنر تھا اور ہاں، لوگ میچ ہارنے کے بعد بھی کھانا کھانے کے لیے باہر جاسکتے ہیں،کیا بے وقوفوں کا ٹولہ ہے، اگلی بار کوئی اچھی وڈیو شوٹ کرنا۔ واضح رہےکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان ،فاسٹ بالر وہاب ریاض ،ان کی اہلیہ اور اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں،اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پراپنے ایک پیغام میں یہ وڈیو بنانے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے ہمیں بتائے بغیر یہ وڈیو بنائی ،ہماری پرائیوسی کی دھجیا ں بکھیریں حالانکہ ایک بچہ بھی ہمارے ساتھ تھا،تمہیں یہ کرنے کا کہا گیا اور تم نے یہ وڈیو بنائی۔

تازہ ترین