• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں شاہدرہ کے علاقے بشیر کالونی میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نازیہ کا جسم 60 فیصد متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق چار بچوں کی ماں نازیہ بی بی کا شوہر وحید سے جھگڑا چل رہا تھا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر اس پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تیزاب سے 60 فیصد جسم متاثر ہوا۔

تازہ ترین