• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف بیان بازی ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف بیان بازی کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پرایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو نوٹس جاری کر کے3جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عظیم عطاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل عزیز الحسن وسیر نے نشاندہی کی کہ مقدمے میں الزام کا تعین نہیں کیا گیا، ایف آئی اے مقدمہ کی تفتیش مکمل کر چکی ہے ۔ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین