• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور مریم نواز (ڈمیز) کی ”خبرناک“ آمد

کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو بلاول بھٹو اور مریم نواز (ڈمیز) کی آمد ہوگی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نہیں جمہوریت کے ”ابو“ بچانے نکلے ہیں۔ ناظرین ایک سیگمنٹ میں یہ بھی دیکھیں گے کہ جمہوریت اور مفاہمت سونامی کی دلدل میںکس طرح پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ ”کیا بلاول، مریم اور مولانا کپتان کی وکٹ گرا پائیں گے ؟“۔یہ احوال بھی شو میں دکھایا جائے گا۔ ”جیل کے جوتے مریم کے پاس کیسے آئے اور شادی نہ کرنا یارو ٹیکس ہی بھرتے رہ جاؤگے “ یہ موضوعات بھی پروگرام کا لطف دوبالا کریں گے۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات11 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین