• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی۔

تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین