آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست اترکھنڈ میں 200 کروڑ کی لاگت سے ہونے والی شادی کے بعد 4 ہزار کلو کچرا میونسپل ڈپارٹمنٹ کے لیے دردِ سر بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کےمشہور کاروباری خاندان ’گپتا‘ کے بیٹے اور اجے اور اتل گپتا کی شادی اولی میں منعقد کی گئی جہاں شادی کے بعد خوبصورت ہل اسٹیشن کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے اور میونسپل ڈیپارمنٹ کے مطابق میزبان اور مہمان جاتے جاتے 4 ہزار کلو کچرا چھوڑ گئے، جسے صاف کرنے کے لیے میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے 20 افراد بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے گزشتہ 4 دن سے مصروف ہیں۔

اولی ہل اسٹیشن سمندری سطح سے کئی گناہ بلند ہے جبکہ وہاں پہنچنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے۔

200 کروڑ کی اس شاندار شادی میں سینکڑوں مہمانوں سمیت شوبز انڈسٹری کے 250 ستاروں نےبھی شرکت کی جنہیں ہیلی کاپٹر اور جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے شادی میں لایا گیا ، جس میں کترینہ کیف، کیلاش کھیر، کنیکا کپور ، بادشاہ ، سدھارتھ ملہوترا سمیت کئی فنکاروں نے اپنی ڈانس اور میوزک پرفارمنس دے کر شادی کو چار چاند لگا دیے۔


شادی میں اترکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ نے بھی شرکت کی تھی جنہیں شادی کے بعد کچرے سے ماحول میں گندگی پھیل جانے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


اسی سلسلے میں بھارتی ہائی کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پلوشن کنٹرول بورڈ کو 7 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اس کیس کی پہلی سماعت 8 جولائی کو شیڈول کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گپتا فیملی پہلے ہی اولی کے میونسپل کارپوراشن کو 54 پزار روپے جمع کرا چکی ہے اور صفائی پر آنے والے سارے اخراجات اُٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں