• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات سے پہلے 3 نکات کی خلاف ورزی کی گئی، باقر قالیباف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات غیرمعقول ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیان پر ردعمل میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ قالیباف کا ٹویٹ دیکھا ہے، یہ پندرہ نکاتی پلان ہے، اگر صرف تین نکات پر اختلاف ہے تو اچھی بات ہے کہ بہت سی باتوں پر اتفاق ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید