آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید