• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اسٹائلش بیٹسمین بابر اعظم ورلڈ کپ 2019ء میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستان کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی اننگز ہی کئی سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔

اپنے پہلے ورلڈ کپ میں بابراعظم نے اپنی اور قومی ٹیم کی جانب سے پہلی سنچری بنائی، ساتھ ہی انہوں نے 3ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

وہ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 6اننگز میں 333رنز بنالئے ہیں،ان کے بعد بنگلادیش کے مشفق الرحیم اور بھارت کے روہیت شرما ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین آج اپنا 70واں ایک روزہ میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے ایک روزہ کیرئیر میں دسویں سنچری بنائی اور قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے انتہائی اہم میچ میں بابراعظم 101رنز پر ناقابل شکست رہے، وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان ایونٹ میں انگلینڈ، جنوبی افریقا اور اب نیوزی لینڈ کے  خلاف فتحیاب رہا ہے، ان تینوں میچز میں بابراعظم نے نمایاں کارکردگی دکھائی، انہوں نے آج سنچری بنائی تو دیگر دو میچز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

وہ 70 میچز میں 3ہزار رنز عبور کرنے والے تیز ترین ایشین پلیئر بھی بن چکے ہیں، بھارت کے شیکھردھون نے یہ ریکارڈ 72 میچز میں عبور کیا۔

ایک روزہ کیرئیر میں وہ 3ہزار رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین بیٹسمین ہیں، پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے 57اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیاتھا۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم سے قبل تیز ترین 3ہزار بنانے کا ریکارڈ مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق کا تھا جو انہوں نے 87 اننگز میں مکمل کیا تھا۔

بابر اعظم نے اپنے ایک روزہ کیرئیر میں 10سنچریاں اور 14نصف سنچریاں بنا رکھی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین