• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APC کاٹھ کی ہنڈیا، سلیکٹڈ، ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہئے،فردوس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی)حکومت نے کہاہے کہ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیاہے بیچ چوراہے پھوٹے گی،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی دس گھنٹے کی اے پی سی کوناکام ہوگئی، کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا، سلیکٹڈ، ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہیے، آستینیں چڑھا کر حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر بھی متفق نہ ہو سکے، نعیم الحق نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ کیلئے قانون توڑا تو سخت ایکشن لے سکتے ہیں، اپوزیشن رویہ درست کرے، بجٹ کیلئے قانون توڑا تو سخت ایکشن لے سکتے ہیں،مریم اوربلاول کونفرت انگیزبیانات سے گریزکریں،شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے اجزائے ترکیبی نہیں ،یہ جمعہ بازارکی بیٹھک ہے ،لاک ڈائون انکے بس کی بات نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی۔ مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی، مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔ بدھ کو اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے،مولانا فضل الرحمان کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کیلئے خود کو صرف دین کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔دریں اثناپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی بلانے کا اصل سبب انکوائری کمیشن کو مسترد کرنا تھا، اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گئی۔

تازہ ترین