• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رکھو مجھے جیل میں‘‘زرداری نے عبوری ضمانت کی تمام درخواستیں واپس لے لیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی مختلف مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی تمام سات درخواستیں واپس لئے جانے کی بناء پر خارج کر دیں۔ آصف زرداری نے عدالت میں دلائل اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو کہتا ہوں کہ ’’رکھو مجھے جیل میں‘‘ اب مقدمات کا ڈٹ کر سامنا کرینگے، میراپارک لین سے کوئی تعلق نہیں،تمام کیسزجعلی ہیں، کسی کوشرمندہ نہیں کرناچاہتا، مقدمات کا سامنا کرونگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی احکامات پر نیب کی جانب سے آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت شروع ہوئی تو آصف زرداری خود روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میرے وکلاءبہت قابل ہیں لیکن میں خود دلائل دوں گا ، مجھے عدالت پر یقین ہے۔ استغاثہ کہتی ہے کہ میں نے کمپنی بنائی ، دعوی کیا گیا کہ میں نے پارک لین خریدی لیکن قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں۔ کوئی دستاویزات نہیں کہ بطور ڈائریکٹر میں نے دستخط کئے ہوں۔

تازہ ترین