• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز منی بجٹ، معیشت پر عوام کیساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا،شیری رحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معیشت پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا ہے، روز منی بجٹ آرہے ہیں، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے الیکشن میں دھاندلی ، کٹھ پتلی حکومت اور انتقامی احتساب کے سیاسی ایشوز بھی ہیں لیکن ان سب سے بڑا ایشو ملکی معیشت کا ہے،حکومت نے اپنے اقدامات سے معیشت کا بھٹہ بٹھادیا ہے،معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، لگتا ہے حکومت خودکشی پر اتری ہوئی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے چانسز روشن ہوگئے ہیں، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم میں اعتماد آیا،سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم میچ فنش نہیں کراسکے لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جتوا کر گئے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا،پی ٹی آئی نے معیشت پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا ہے، روز منی بجٹ آرہے ہیں ملک میں بحرانی کیفیت ہے، عوام اس عجیب حکومت سے نجات دلانے کیلئے ہم سے کہہ رہے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس میں الگ الگ رائے رکھنے والی پارٹیوں کا اتفاق رائے بہت اہم ہے، جمہوری نظام میں پارلیمان کا فورم بہت اہم ہوتا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہئے،چیئرمین سینیٹ منتخب کیے گئے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ اپوزیشن میں تھی، ن لیگ کی حکومت میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اپوزیشن میں فطری اتحاد بنتا تھا۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کیلئے الیکشن میں دھاندلی ، کٹھ پتلی حکومت اور انتقامی احتساب کے سیاسی ایشوز بھی ہیں لیکن ان سب سے بڑا ایشو ملکی معیشت کا ہے،حکومت نے اپنے اقدامات سے معیشت کا بھٹہ بٹھادیا ہے، بجٹ میں مزدور کسان سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی نہیں بچا ہے۔

تازہ ترین