آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاک ڈاؤن کا بھی اصولی فیصلہ کرلیاگیا،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)اپوزیشن رہنمائوں کی نیوز کانفرنس کے حوالے سے جیو پر سنیئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کے یوم سیاہ پر اتفاق ہوگیا ہے لاک ڈاؤن کا بھی اصولی فیصلہ کرلیاگیا ہے،سنیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ یہ سوچناکہ کل اس سے حکومت گر جائے گی یا کل سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی ایسا کبھی نہیں ہوتا یہ سیاسی تحریک ہے لیکن یہ عوامی تحریک تب ہی بن سکتی ہے جب مہنگائی بیروزگاری اور ٹیکسوں کے مسائل کے لئے لوگ بھی تنگ ہو کر باہر نکلیں ۔حامد میر نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ APC کا جو اجلاس تھا اس میں جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں اختر مینگل انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنا ایک خط دیا تھا اور یہ کہا تھا کہ یہ ہمارے پانچ چھ نکات ہیں جس پر ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پچھلے سال معاہدہ کیا تھا آپ ہمیں یہ بتائیں کہ کیا آپ ہمارے ان چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں کرتے تو مولانا فضل الرحمٰن نے جو اعلامیہ میں چیزیں شامل کی ہیں اس میں جو اختر مینگل کی پارٹی کے چھ نکات

ہیں اس کو کور کرلیا گیا ہے اس سے انہوں نے اختر مینگل کو بالکل اب راستہ دیا ہے کہ ہم آپ کے چھ نکات کی حمایت کرتے ہیں اور اب آپ اگلا جو اجلاس ہوگا اس میں آپ شامل ہوسکتے ہیں اختر مینگل کے لئے ان سے پہلو بچانا مشکل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید