• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 11.87فیصد اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 52 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

ملتان (نمائندہ جنگ) مہنگائی میں 11.87 فیصد اضافہ‘ یوٹیلٹی سٹورزپر52اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں،دال مونگ 200روپےکلوہوگئی‘آٹا‘گھی‘دالیں ‘انڈہ‘چاول سمیت 21اشیا مہنگی‘25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق20جون2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 11.87فیصد اضافہ ہوگیا ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا،21اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ7 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ،ہفتہ رفتہ کے دوران سگریٹ،گھی (کھلا) ،لہسن،آٹا،دال ماش ،گندم، دال مونگ ،ڈبل روٹی، گڑ، ویجیٹیبل گھی، بیف،انڈہ (فارمی )، دال پلیٹ،دال مسور، چاول باسمتی(ٹوٹا) وکنگ آئل، دال چنا،دودھ (تازہ)،مٹن،بیف پلیٹ اوردہی کی قیمتوں میں اضافہ پیاز،چکن (زندہ )، ٹماٹر،کیلا،چینی، ایل پی جی (سلنڈر)، چاول اری (6)کی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی ،چائےکا کپ، سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، آلو ، خوردنی تیل، موٹا لٹھا ،مٹی کا تیل ،خشک دودھ، نمک،چائے ،لان (کپڑا) ،جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس، الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اور صابن کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔

تازہ ترین