• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے ڈالر اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ،مسلم لیگ (ن) نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ،پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ناقص معاشی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی۔ نالائق اعظم کی طرف سے معیشت کوپہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پر شدید ردعمل اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر ، گیس اور بجلی اِس لئے مہنگی ہو رہی ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی نوکری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین