• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے میرازور ریسٹورانٹ کو دنیا کا بہترین ریسٹورانٹ قرار دیا گیا ہے۔

سنگاپور میں ہونے والے بہترین ریسٹورانٹ کے مقابلے میں دنیا بھر کے بہترین شیفس بھی موجود تھے، اس موقع پر فرانس کے میرازور کو بہترین ریسٹورانٹ جبکہ میکسیکو کی شیف ڈینیئلا سوٹو کو 2019 کی بہترین خاتون شیف قرار دیا گیا۔


دنیا کے 50 بہترین ریسٹورانٹس میں سے بہترین ریسٹورانٹ کے چناؤ کا مقابلہ پہلی بار ایشیا میں منعقد کیا گیا۔

اس ریسٹورانٹ کو خالص سبزیاں پیدا کرنے اور انتہائی ہنرمند باورچیوں کی وجہ سے بہترین یسٹورانٹ کا مقام ملا ہےجبکہ میرازور ہوٹل نے مقابلے والے دن بھی اپنے باغات میں اگائی ہوئی سبزیوں سے تیار کھانے پیش کیے۔


واضح رہے کہ ریسٹورانٹ کی اس درجہ بندی کی تیاری کے لیے ایک ہزار سے زائد ماہرین نے اس مقابلے کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔

تازہ ترین