• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پھر ایک نیا بیان دے دیا،ان کے نئے بیان کا خوب چرچاہورہا ہے۔

اپنےبیانات کےباعث تنقیدکا نشانہ بننےوالے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پانچ ہزار لوگوں کو لٹکانے والے بیان کو مزید آگے بڑھایاہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے فیصل واوڈا نے اپنے چند روز پہلے دیئے گئے متنازع بیان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی سوچ ہے کہ پانچ ہزار لوگوں کو لٹکانے سے پہلے کاش ان لوگوں کو گاڑیوں کے پیچھے باندھ کر چوراہوں پر گھمایا جائے اور پھر پھانسی دی جائے۔

واضح رہے اس سے قبل فیصل واوڈا ملک میں نوکریوں کی بارش ہونے کے حوالے سے بھی بیان دے چکے ہیں۔

تازہ ترین