خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں خامیوں کی نشاندہی کرنے والے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اثاثے تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اثاثے اور ریکارڈ حکومتی کمیٹی کے حوالے کرے۔
پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے بندش سے متعلق چیف سکریٹری سے اپیل کی ہے کہ بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کے لیے پی ایم یو کا ہونا ضروری ہے۔
عدالت نے حکومت کو پی ایم یو کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا ہوا ہے۔