یوں تو ڈیٹرجنٹ یا صابن کے پانی سے بلبلے بنانا اور انہیں پکڑنا بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن جناب یہی کھیل اب بڑوں کیلئے آرٹ اور کرتب بازی کا ذریعہ بن گیا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے بلبلوں سے کرتب بازی کچھ اس انداز میں کی کہ گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے ٹاؤن Huntersville سے تعلق رکھنے والے اسٹیوین لینگ لے ( Steven Langley) نامی شخص نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کے دوران 13 افراد کو کھڑا کیا اور پانی کا دیوہیکل بلبلا بنا کر اُنہیں ایک، ایک کرکے اُس میں سےگزارنے شاندار مظاہرہ کیا۔
اسٹیوین لینگ لے نے اس مظاہرے پر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔