• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں ’دبنگ تھری‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،فلم سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا ہے کہ دبنگ تھری میں چلبل پانڈے کے والد پرجا پتی پانڈے کا کردار ونود کھنہ کے بھائی پرامود کھنہ ادا کریں گے۔


سلمان خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کی ہیروئن سناکشی سنہا، ڈائریکٹر پرابھودیوا اور پرامود کھنہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 2017ء میں چل بسے تھے، انہوں نے 2010ء میں ’دبنگ‘ اور 2012ء میں ’دبنگ 2‘ میں پرجاپتی کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم دبنگ تھر ی20 دسمبر کو سنیما گروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین