• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارتخانےکے ڈپٹی چیف شمالی علاقوں کے دیوانے

چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان ژاؤ بھی دیگر غیر ملکیوں کی طرح پاکستان کے شمالی علاقوں کے دیوانے نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لی جیان ژاؤ نے لکھا کہ ’یہ سویزرلینڈ ہے؟‘انہوں نےٹوئٹ کے ساتھ ناران کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خیبر پختونخواہ کی حسین وادی کاغان کا ایک حصہ ناران ہے ۔ناران کا شمار پاکستان کے خوبصورت مناظر والے علاقہ جات میں ہوتا ہے جو سطح سمندر سے 2500میٹر بلند ہے‘۔

چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی تعریف کی۔ انہوں نےلکھا کہ ’ناران کی خوبصورتی بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ناران سیاحوں اور ٹریکرز کے لیے ایک مشہور سیر گاہ ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ چینی وفد سے ایک چھوٹی بچی نے ہاتھ بھی ملایا، اس کے علاوہ ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے پاک چین دوستی زندہ آباد بھی لکھا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت،  برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اورسمندر سے زیادہ گہری ہے۔

پاکستان اور چین دونوں ہی نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

پاکستان اور چین دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین