• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دل دل پاکستان‘ کے شاعر نثار ناسک انتقال کر گئے


ملی نغمہ  ’دل دل پاکستان ‘ کے خالق، شاعر اور ادیب نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔

نثار ناسک کی نماز جنازہ آج دن 11 بجے ڈھوک رتہ میں ادا کی جائے گی اور وہیں ان کی تدفین کی جائے گی۔

نثار ناسک کا لکھا گیا ملی نغمہ 'دل دل پاکستان‘ جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کیا، جب تک یہ ملی نغمہ گایا جاتا رہے گا اس وقت تک نثار ناسک اور جنید جمشید کو یاد رکھا جائے گا۔

’’دل دل پاکستان‘‘ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پاکستان کا دوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے۔ دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی یہ ملی نغمہ بچے بچے کی زبان پر ہے۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان میں لکھا کرتے تھے، ان کی دو مشہور کتابوں میں’چھوٹی سمت کا مسافر‘ اور ’دل دل پاکستان ‘ شائع ہوئیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے اردو ادب میں خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

تازہ ترین