• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے نائب صدر نہ بننے سے متعلق شق موجود نہیں

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئین میں ایسی شق نہیں کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر نہیں بن سکتیں، الیکشن ایکٹ میں پارٹی کے صدر کے حوالے سے شق ہے۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت میں مریم نواز کی جانب سے ان کے وکیل جہانگیر جدون اور بیرسٹر ظفر اللّٰہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ نون کی جانب سے جواب کی کاپی نہیں ملی ہے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کاپی ملیکہ بخاری کے وکیل کو فراہم کر دی جائے گی، جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وکیل مصروف ہیں، اگست یا جولائی کے آخر میں سماعت مقرر کر دیں، جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت یکم اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔

اس سے قبل دوران سماعت مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے مؤقف اپنایا کہ آئین میں ایسی شق نہیں کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر نہیں بن سکتیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں پارٹی کے صدر کے حوالے سے شق تھی، یہ سیاسی کیس ہے جس کا کوئی میرٹ نہیں۔

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہم تو یکم اگست کو آئیں گے اور اگر یہ بھاگے نہیں تو ہم کہیں گے کہ کیس خارج کیا جائے۔

تازہ ترین