• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نوید اکبر آئی ایچ آر ایم برطانیہ کے سیکرٹری جنرل مقرر

لندن(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو کی مشاورت سے برطانیہ کے ممتازقانون دان اورسیاسی وسماجی شخصیت چوہدری نویداکبر کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدراقبال سندھو نے برطانیہ میں اعتدال پسندی کے فروغ اوربنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پر چوہدری نویداکبر کانام جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کیلئے تجویز کیا جبکہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اس منصب کیلئے چوہدری نویداکبر کوموزوں انتخاب قراردیتے ہوئے ان کے نام کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ نے اقبال سندھو کی سفارش پرچوہدری نویداکبر تقرری کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو اورجنرل سیکرٹری چوہدری نویداکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ دوسری اقوام اوران کی مذہبی آزادی کادلی احترام کیااورآئندہ بھی مذاہب کے درمیان مفاہمت کی ضرورت و اہمیت اجاگرکرتے رہیں گے ۔ہم برطانوی معاشرے کومزیدمعتدل بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی تعمیروترقی کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی گرانقدرخدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ برطانیہ میںپاکستان اورافغان کرکٹ مقابلے کے بعدحالیہ پرتشدد واقعات پردلی افسوس ہو ا،اوورسیزپاکستانیوں نے برطانیہ میںمقیم افغانوں کوہمیشہ اپنابھائی سمجھا مگران کی طرف سے شکست کے بعد اشتعال انگیز ی ناقابل فہم ہے۔
تازہ ترین