• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور؛ ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں گجومتہ کے قریب 2 نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے پول سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 16 سالہ زاہد موقع پر جبکہ 18 سالہ فاروق اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، دونوں نشتر کالونی کے رہائشی تھے۔

ادھر رائیونڈ میں کوٹ رادھاکشن روڈ پر تیز رفتار کار اور مسافر ویگن میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں پرویز نامی شخص ہلاک اور 17 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین