• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کا سالانہ کنونشن

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا اختتام استاد راحت فتح علی خان کی یادگار پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں جاری پاکستانی ڈاکٹروں کے سالانہ کنونشن ’اپنا کنونشن‘ کے آخری روز قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا۔ بڑی اسکرینز پر پاکستانی پرچم لہراتا رہا۔ تقریب سے ڈاکٹر نسیم شیخانی اور دیگر نے خطاب کیا اور امریکا میں پاکستانی فزیشنز کی اس تنظیم کے زیر اہتمام ایجوکیشنل منصوبوں اور دیگر اُمور کا ذکر کیا۔

ڈیموکریٹ صدارتی اُمیدوار بننے کے خواہشمند برنی سینڈرز کے کمپئین مینیجر فیض شاکر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مختلف شعبوں میں پالیسیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اپناکنونشن کے صدر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کیا۔

’اپنا‘ کے زیر اہتمام امریکا کی مختلف ریاستوں میں جاری فری میڈیکل کیمپوں اور خدمات کے حوالے سے سمینار بھی ہوا۔ ڈاکٹر ساجد چودھری نے جیو نیوز کو بتایا کہ کس طرح وہ لوگ قدرتی آفات میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

کنونشن کی تقریب کے دوران کنسرٹ کا اہتمام رات گئے کیا گیا جس میں استاد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کے سحر میں شرکا ءکو جکڑے رکھا۔

تقریب کے اختتام پر راحت فتح علی کی پیش کردہ قوالی پر تمام شرکاء نے دل کھول کر ان کی پذیرائی کی ۔

تازہ ترین