• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں نئے ٹیکسوں کا نفاذ، فیصل آباد میں تاجروں کا شٹر ڈاؤن

فیصل آباد میں تاجر تنظیموں نے مہنگائی اور بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف دو روزہ شٹر ڈاؤن کی کال دیدی، شہر میں اہم کاروباری مراکز بند ہیں۔

فیصل آباد انجمن تاجران سپریم کونسل کی جانب سے 8 اور 9جولائی کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس پر آج شہر کے مرکزی آٹھ بازار، ملحقہ کپڑے کی بڑی مارکیٹیں، غلہ منڈی اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں تاہم کچھ مارکیٹیوں میں چند دکانیں اور ہوٹلز کھلے ہیں۔

کونسل کے سرپرست اعلیٰ اسلم بھلی کا کہنا ہے کہ دو روزہ ہڑتال کا فیصلہ شہر بھر کے کاروباری مراکز کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت اور دکانداروں کے اصرار پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، ہول سیلرز اور پرچون فروشوں کا شناختی کارڈ فراہم کرکے سیلز ٹیکس کے نظام میں فوری طور پر رجسٹرڈ ہونا ممکن نہیں ہے۔

اسلم بھلی کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی آج فیصل آباد آمد پر تاجر برادری نے ہڑتال کر کے اپنے ردعمل سے حکومت کو پیغام دے دیا ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

تازہ ترین