• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ نمک کھانے کی عادت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث

لندن ( جنگ نیوز) زیادہ نمک کھانے کی عادت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے مگر اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے کے مسئلے کا بھی زیادہ سامنا ہوتا ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جونز ہوپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ غذا میں زیادہ نمک کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کو پیٹ پھولنے کے مسئلے کا بھی زیادہ سامنا ہوتا ہے۔پیٹ پھولنے کی شکایت دنیا بھر میں بہت عام ہے اور محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اپنی غذا میں نمک کی مقدار کم کرکے بھی اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔پیٹ پھولنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب معدے میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کہ نمک اس کی وجہ بننے والے عمل کو متحرک کرنے کا باعث بنتا ہے۔یہ پہلی بار ہے جب دریافت کیا گیا کہ نمک پیٹ پھولنے کے مسئلے کا باعث بنتا ہے۔محققین نے بتایا کھانے میں کہ زیادہ نمک کھانے والوں میں پیٹ پھولنے کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور اس سے بچنے کا ایک موثر طریقہ غذا میں نمک کی مقدار کم کردیتا ہے۔
تازہ ترین