• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور پاکستانیوں کو اندر سے خطرہ ہے، سراج الحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کاقانون چلے گاعشق رسول مسلمانوں کی نبی مہربانﷺ سے محبت کی معراج ہے امام حسین ؓ پر فخر کرنے والے توہیں مگر یزیدکے نام لیوا تک موجودنہیں کراچی کے بعدحیدرآبادنے بھی ثابت کر دیاہے کہ غلامان مصطفی ﷺ بیدارہیں ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کے لیے دینی جماعتوں کو منصورہ میں جمع کیاہے اب بلاول بھٹونے ہم غلامان مصطفیٰ کے خلاف غلامان امریکہ کومتحدہونے کی اپیل کی ہے ان شاءاللہ فتح غلامان رسول کی ہوگی ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسٹیشن روڈ پر ناموس رسالت مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے زیراہتمام تلک چاڑی سے کوہ نور چوک تک ناموس رسالت مارچ کیاگیاجس کااختتام کوہ نور چوک اسٹیشن روڈ پر ہواجہاں ٹرالر پر اسٹیج بنایا گیا مارچ میں دینی سیاسی جماعتوں ،تاجر رہنما،وکلا ودیگرنے شرکت کی ۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور پاکستانیت کواندر سے خطرہ ہے یہی وہ لابی ہے جس نے مشرقی پاکستان گنوایاتھااب لبرل ازم کی مالاجپ رہی ہے68سال گزرگئے ملک میں اسلام کاقانون نافذنہیں ہوسکا،نسواں بل کے نام پر پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیاہے یہی پرویزمشرف کانامکمل ایجنڈاہے جسے موجودہ حکمران پور اکرنے میں لگے ہوئے ہیں ملک میں کرپشن کے سمندربہہ رہے ہیں کھربوں روپے بیرون ملک ہیں غریب کابچہ روٹی اورتعلیم سے محروم ہے نظریاتی کرپشن وبابنی ہوئی ہے کراچی میں جھاڑوپکڑ نے سے کچراختم نہیں ہوسکتاجب تک ذہنوں میں بیٹھاکچراختم نہیں ہوجاتا۔احتساب کے نام پر مچھروں کوپکڑنے کی کوشش ہورہی ہے برائے نام احتساب ہورہاہے ۔صرف کرپشن کوکنٹرول کرلیں توہربچہ کوتعلیم ،ہرمریض کوعلاج وصحت ، ہربے روزگار نوجوان کوروزگار،ہرخاندان کومکان اور ہربجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوسکتاہے جماعت اسلامی کے افرادوزارتوں میں رہے ہیں اسمبلیوں میں رہے ہیں کام کیاہے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی ،کرپٹ نظام کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے نظریہ پاکستان ،تکمیل پاکستان کرپشن فری پاکستان مہم چلارہے ہیں رنگ ونسل سے بالاترہوکر ہم سب کواس کے لیے جدوجہدکرناچاہیے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادکے تاریخی ناموس رسالت مارچ نے لبرل ازم اور سیکولرازم کاجنازہ نکال دیاہے اورثابت کردیاہے کہ غلامی رسول ہرمسلماں کی متاع حیات ہے ۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتازحسین سہتونے کہاکہ پاکستان کے تمام دساتیر میں قراردادمقاصدشا مل کیاگیاہے جس میں ملک میں اللہ کی حاکمیت اور اقتداراعلیٰ کااقرارکیاگیاہے لیکن حکمرانوں نے ملک ِپاکستان میں کبھی اللہ کے اقتداراعلیٰ کوعملاًنافذنہیں ہونے دیا۔73ءکے دستورمیں ہے کہ جو شخص حضور ﷺ کوخاتم النبین نہیں مانتاوہ کافرہے پاکستان میں ہندوسکھ عیسائی یہودی سب کورہنے کی اجازت ہے لیکن گستاخ رسول کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔نائب امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی نے کہاکہ جن لوگوں نے اللہ کے رسول کی شان میں گستاخیاں کی ہیں ان کاانجام عبرت ناک ہواہے۔ناموس رسالت ﷺمارچ سے جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیر حافظ طاہرمجید،جنرل سیکریٹریڈاکٹرسیف الرحمٰن ،نظریہ پاکستان کونسل کے صوبائی رہنمافیصل ندیم ،جمعیت علماءپاکستان نورانی کے ناظم علی آرائیں،جمعیت علماءاسلام کے رہنماخالدحسین دھامرہ ودیگر نے خطاب کیاجبکہ ممتازقادری شہیدکے واقعے کی بہترین کوریج پر ٹی وی چینل اور اخبارات کوناموس رسالت ﷺ ایوارڈ دیئے گئے۔
تازہ ترین