• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ہے۔

متاثرہ طیارے کے مسافر شکوہ کناں ہیں کہ وہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد صبح 8 بجے سے طیارے میں ہی موجود ہیں۔

تازہ ترین