• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست اور ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ٹیم کے نئے کوچ کیلئے انتخاب کے عمل میں ویرات کوہلی سے قطعی کوئی رائے نہیں لی جائے گی، پورے عمل کی نگرانی سابق کپتان کپیل دیو کی سربراہی میں تین رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ سابق کوچ انیل کمبلے کی مدت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جب کوہلی کے ساتھ اختلافات کے بعد اُنہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور کوہلی نے روی شاستری کی تقرری کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے بعد ہیڈ کوچ روی شاستری کے معاہدے کی مدت پوری ہوچکی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

بھارتی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ کپل دیو، انشومن گائیکواڈ اور شانتھارنگا سوامی کوچ کا انتخاب کریں گے جبکہ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اُس کی منظوری دے گی، موجودہ بھارتی اسکواڈ کے کسی بھی رکن سے کوئی مشورہ نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین