• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،نیب نے لوٹی گئی 10ارب کی رقم واپس لے لی

سکھر(بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) نیب سکھر نے 7اضلاع میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں خورد برد اور بدعنوانی کے ذریعہ لوٹی گئی 10ارب روپے کی رقم واپس لے لی۔ نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے موصول ہونیوالی شکایات پر بڑی کارروائی کر کے سندھ کے سات اضلاع سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، خیرپور نو شہرو فیروز ، کشمور ، کندھ کوٹ اور قمبر شہداد کوٹ میں موجود محکمہ خوراک کے گوداموں میں خورد برد اور بدعنوانی کے زریعے لوٹی گئی 10 ارب روپے کی خطیر رقم واپس لے لی ، نیب سکھر نے 1.8ارب روپے پلی بارگین کے زریعے اور 8.2 ارب روپے نادہندگان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دئیے علاوہ ازیں 6.2ارب ورپے کے ریفرنسز عدالتی کارروائی کیلئے تیار ہیں ۔ اب تک نیب سکھر کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔
تازہ ترین