وانا، ( نمائندہ جنگ)جنوبی وزیرستان تحصیل برمل کا علاقہ اعظم ورسک بھرے بازار میں ذاتی دشمنی کی بناء پر دو مخالف گروپ آمنے سامنے، ایک دوسرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ،جس کے نتیجے میں چارافراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر(ڈی ایچ کیو) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا،ذاتی دشمنی کی بناء پر 2مخالف گروپ آمنے سامنے، ایک دوسرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی ،دونوں کا تعلق قبیلہ کاکا خیل سے تھا، دونوں مخالفین کا تعلق ایک ہی قبیلہ کاکا خیل سے ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ریاض، امیر خان،بلال اور احسان اللہ شامل ہیں۔زخمی اور جان بحق ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔