• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوات کے شہر مینگورہ میں پہلی دفعہ نیشنل پیچ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

 

وادی سوات کے ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ میں غیر سرکاری ادارے کے تعاون سے نیشنل پیچ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٓماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو کی بہتر پیداوار سے جہاں کسانوں کی مددہو سکتی ہے وہیں ایگریکلچر پروڈکشن انڈسٹری کا قیام بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ آڑو کی پیداوار کو ہم ایگریکلچر پروڈکشن انڈسٹری بھی بناسکتے ہیں، جس طرح ہالینڈ نے پھولوں کی پیداوار کو  ٹورازم کا حصہ بنایا ہوا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نیشنل پیچ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد علاقے میں ایگری  ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین