• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے پوری دنیا میں کشمیرکامقدمہ دلیری سے لڑا،مریم نواز

 سرگودھا(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کی مر کزی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف کو بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے، 70سال سے وہ کا م نہیں ہو ا جو آج وزیر اعظم نے کر دیا، نواز شریف نے پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ دلیر ی سے لڑا لیکن افسو س کہ عمران خان نے امریکہ کے دورے کے بعد اب مقبوضہ کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔واٹر سپلائی روڈ پر جلسہ عا م سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمر ان خا ن سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر ٹرمپ کونسی ثالثی کر رہے تھے۔

تازہ ترین