مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پرچی پرحادثاتی طور پر چیئرمین بنےہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے پارلیمنٹ کے باہربلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری لاتیں جتنی بھی چلانی ہیں چلاؤ لیکن احتساب ضرور ہوگا.
انہوںنے کہا کہ حادثاتی چیرمین آج غیرت کی بات کررہا ہے ، ایسا ہے تو بیٹھ کر بات سنیں ، یہاں پر دھمکی دے کر بھاگ جاتے ہیں ، ہم ان کو ان کے لہجے میں جواب دے سکتے ہیں ، پرچی والے چیئرمین سے کہتاہوں کہ بات کرو توسننے کاحوصلہ بھی رکھو۔
مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کے لئے پارلیمان کو استعمال کرتی ہے، اپوزیشن نے کل کہا مشترکہ سیشن تب ہوگا جب چور ڈاکوؤں کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے، یہ کرپشن چھپانےکےلیےقوم کوتقسیم کرنا چاہتےہیں۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کھڑے درباریوں پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں ، یہ گیس اوربجلی چور ہیں، احسن اقبال اور خورشید شاہ پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تقسیم ہوگا لیکن ہم پاکستان میں بھی چوروں کاخاتمہ کریں گے۔