صحت اور دیکھ بھال عالمی سطح پر عوام اورحکومتوں کا اہم مسئلہ ہے۔ عالمی سطح پر صحت کے معیارکو فروغ دینے والا ایک بین الاقوامی معیارHL7 ہے۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شریف اللہ خان (اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس ، NUST) اور ڈاکٹر حافظ فاروق احمد نے HL7 انٹرنیشنل سے وابستہ HL7 پاکستان کا جائزہ دیا اور HL7 معیار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقعے پرڈاکٹر مقبول حسین (سیجنگ یونیورسٹی کوریا) نے کلینیکل سپورٹ سسٹمز اور کلیدی معیاری کوششوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر سید احمد چن (ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس سینٹ جان یونیورسٹی نیو یارک ،یو ایس اے) نے ری پروڈکشن کے لئے بایومیڈیکل بگ ڈیٹا کی ایف اے آئی آر شیئرنگ کے بارے میں کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔اسپیکرز نے HL7 معیارکی اہمیت کے ساتھ ساتھ امریکا میں اس کے مستقبل کے مواقع کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کیے۔