آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (ایجنسیاں) تامل فلموں کے مشہور سپر اسٹار وجے سیتھوپاتھی نے بھی کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا۔ وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ایس بی ایس تامل آسٹریلیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا آرٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پروا ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے۔

دل لگی سے مزید